شراب، اسلحہ برآمد،سات افراد گرفتار

Aug 28, 2023

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے سات افراد گرفتار کر لئے روات پولیس نے ملزم ارشاد سے 20 لیٹر شرا ب، ریس کورس پولیس نے ملزم نثار خان سے 10 لیٹرشراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم ذوالفقا ر سے 05لیٹرشراب، صدرواہ پولیس نے ملزم لطیف سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،گوجرخان پولیس نے ملزم توحید سجاد سے پستول 30بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم حنیف سے پستول 30بور معہ ایمونیشن اورملزم تیمور سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔

مزیدخبریں