اسلام آباد(خبرنگار)نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مسیحیوں کیساتھ کیے گئے چھ معاہدوں کی پاسداری کی جائے، ان معاہدوں کی ہر سال تجدید کی جائے اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے جبکہ اس روز کو قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے ان خیالات کا اظہار ورلڈ مینارٹریز الائنس اور سیویئر پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،مقررین میں سابق وفاقی وزیر اور ورلڈ مینارٹریز الائنس کے کنوینیر جے سالک ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل مسیحی رہنما اور فادر سیلویسٹر جوزف جبکہ معروف عالم دین ڈاکٹر نور شامل تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیحیوں کے ساتھ 1400 سال قبل چھ معاہدے کیے تھے جن کے مطابق مسیحیوں کی حفاظت قیامت تک کرنے کا عہد کیا گیاتھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ان معاہدات کی روشنی میں ہر سال ایک دن منائے اور نبی پاک کے مسیحیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کی ہر سال تجدید کی جائے اور نوجوان نسل کو اس حوالے سیآگاہی فراہم کی جائے جبکہ اس روز قومی پرچم کو بھی سرنگوں رکھا جائے تاکہ نوجوان نسل کو ان معاہدوں کے حوالے سے علم ہو، سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا تھا کہ میں پہلا مسیحی تھا جو عید میلاد النبی کے جلوس میں شریک ہوا ،میں نے اپنی ساری زندگی احتجاجوں میں گزاری ہے، مینارٹیز کی پاکستان کے اہم عہدوں تک رسائی آئینی طور پر ممنوع ہے جبکہ ہم مکمل پاکستانی شہری ہیں ہمیں درجہ دوم کا شہری کیوں قرار دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی میں بھی مینارٹیز کی کوئی نمائندگی نہیں بلکہ سلیکشن ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مینارٹیز کو بھی پاکستان دیگر پاکستانیوں کے برابر حقوق دیے جائیں تاکہ ان کے اندر احساس محرومی ختم ہو سکے۔
نبی پاک ؐکے مسیحیوں کیساتھ چھ معاہدوں کی پاسداری کی جائے،مقررین
Aug 28, 2023