راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ کے قائدمیاں نوازشریف اورسابق وزیراعظم وصدرمسلم لیگ میاں شہبازشریف سے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنما اورامیدواراین اے60سجادخان نے لندن میں ملاقات کی اس موقع پرمسلم لیگ ن لاہورکے رہنما سیف الملوک کھوکھر،فیصل کھوکھر،سینیٹرافنان اللہ خان اوردیگررہنمابھی موجودتھے اس موقع پرمیاں نوازشریف کی وطن واپسی کے مختلف امورپرمشاور ت سے فیصلہ کیاگیاکہ میاں نوازشریف رواں سال اکتوبرکے مہینے میں پاکستان آئیں گے جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی،اقتصادی اورمعاشی صورتحال سمیت ملک کودرپیش مختلف مسائل،بحرانوں اورچیلجز پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔میاں نوازشریف نے بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے کے باعث روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پرتشویش کااظہارکیااورکہاکہ اس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی مسلم لیگ حکومت میں آکرملک سے مہنگائی کاخاتمہ کریگی علاوہ ازیں میاں نوازشریف نے سجادخان سے راولپنڈی کی سیاسی صورتحال اورمختلف امورپرتبادلہ خیال کیااورکہاکہ مجھے اس پرفخرہے کہ راولپنڈی کے عوام نے ہمیشہ ہرموقع پرآپ کاساتھ دیاہے میں چاہتاہوں کہ مسلم لیگ کے تمام رہنما اورکارکن متحدہوکرایک بارپھرراولپنڈی کومسلم لیگ کا قلعہ بنائیں اوراس سلسلے میں عوامی مسائل پر توجہ دیں اورعوام سے بھرپوررابطہ رکھیں اس موقع پرمیاں شہباشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ راولپنڈی کے عوام کواہمیت دی ہے اوراربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں لہذا مسلم لیگ راولپنڈی کے رہنما اورکارکن اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن کوشاندار میابی سے ہمکنارکروائیں۔
سجادخان کی ملاقات ،برسر اقتدار آکرملک سے مہنگائی کاخاتمہ کرینگے ، نوازشریف
Aug 28, 2023