بھاری بجلی بلوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکی، راجہ طارق محمود

جبر ( نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طارق محمود آف رتالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھاری بجلی بلوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ایسی افسوسناک صورتحال پر عوام کے ساتھ ہیں۔ عوام کا اس قدر مجبور نہ کیا جائے کہ عوام موت کو گلے لگانے پر مجبور ہو جائے اضافی اور خودساختہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہیں ہیں رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ غریب دیہاڑی دار طبقہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرے یا بل ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی مشینری اس پر کوئی سنجیدگی سے غور و فکر نہیں کرتی تو ملک میں افراتفری اور ہیجانی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے آج ملک بھر میں کوئی مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن کوئی بھی سنوائی نہیں ہورہی واپڈا احکام کو چاہیے ٹیکسوں کے بغیر عوام کو بجلی بل یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...