بینک آف پنجاب نے KPMG کو بینک کو اسلامک بینک میں تبدیل کرنے کے لیے فیزیبلٹی سڈی کے لیے اپنا مشیر مقرر کردیا

Aug 28, 2023 | 12:44


بینک آف پنجاب نے KPMG کو بینک کو اسلامک بینک میں تبدیل کرنے کے لیے فیزیبلٹی سڈی کے لیے اپنا مشیر مقرر کردیا

لاہور، پاکستان : بینک آف پنجاب نےKPMG تاثیر حادی اینڈ کمپنی کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے تاکہ وہ ایک مکمل فیزیبلٹی سڈی کے تحت بینک کو کنونشنل بینکنگ سے ایک مکمل اسلامک بینک میں تبدیل کرنے کے عمل پر اپنی رائے دے سکے۔ اس مقصد کیلئے بینک کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںKPMG کے نمائندگان اور بینک کی ا نتظامیہ نے شرکت کی۔ اس فیزیبلٹی سڈی کابنیادی مقصد بینک کے اسلامی بینک پر منتقلی کے بعد ممکنہ اثرات، چیلنجز اور بینک کی کارکردگی پر اثر کے متعلق مکمل جائزہ لینا ہے ۔یہ ابتدائی قدم اس مکمل پروسیس کا انتہائی اہم حصہ ہے جو کہ مستقبل میں بینک آف پنجاب کے بینکنگ آپریشنز کی سمت تعین کرے گا۔

بینک آف پنجاب ملک کا ایک ممتاز مالیاتی ادارہ ہے۔ پیکرا نے بینک کو طویل مدت کی درجہ بندی ''AA+"اور مختصر مدت کی درجہ بندی "A1+" تفویض کی ہے۔ بینک کا وسیع نیٹ ورک 780 آن لائن برانچوں بشمول 140 تقویٰ اسلامی بینکنگ برانچز پر مشتمل ہے ۔

 اسلامی عقیدہ کے حامل صارفین میں مقبولیت، کم خرچ، بڑ ھوتری کے بے پناہ پوٹیشنل اور تیزی سے پھیلتی ہوئی مارکیٹ کے باعث اسلامی بینکنگ پر منتقلی بینک آف پنجاب کے لیے نہائت پرکشش اسٹرٹیجک گروتھ کے شعبہ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ بینکنگ کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامہ خاص طور پر وفاقی شریعت کورٹ کے بلا سود بینکاری کے متعلق فیصلہ کے تحت تبدیل ہوتے ہوئے مالیاتی نظام کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ تبدیل ہوتے ہو ئے معاشی منظر نامہ کے پس منظر میں بینک آف پنجاب اپنے آپریشنز کو کنویشنل سے مکمل طور پر اسلامی بینکنگ پر منتقل کرنے کے ممکنہ حل کی جستوجو میں سرگردہ ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی میں بینک آف پنجاب گذشتہ تین سالوںاسلامی بینکنگ گروپ (تقویٰ) کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں مصروفِ عمل ہے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں متعارف کردہ شرعیت پر مبنی پراڈکٹس اور خدمات نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مخصوص اسلامی بینکنگ برانچز اور ملک بھر کی کنونشنل برانچز میں شامل 50 سے زائد اسلامی بینکنگ ونڈوز (IBWs) بھی تقویٰ اسلامی بینکنگ کو ترقی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 بینک آف پنجاب آنے والے سالوں میں پاکستان بھر میں اسلامی بینکنگ کو بڑھانے میں مصروف ِ عمل ہے۔ بینک خیبر پختونخوا ، گلگت-بلتستان، سندھ، اور بلوچستان جیسے علاقوں پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ یہ توسیع مکمل طور پر اسلامی بینکنگ کی برانچزکے قائم ہونے کے ذریعہ، اور اسلامی بینکنگ ونڈوز (IBWs) کی شمولیت کے ساتھ کی جائے گی۔

مزیدخبریں