پی آئی اے کا فوری 23 ارب روپے کا مطالبہ، وزارت خزانہ کا انکار

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے فوری طور پر 23 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔پی آئی اے کے مطالبے پر وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ فوری طور پر فنڈز فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، پی آئی اے کمرشل بینکوں سے قرض کا بندوبست کر لے۔وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ پی آئی اے قابل عمل تنظیم نو کا منصوبہ لے کر آئے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے فوری فنڈ فراہمی کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن