چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہ لیں گے سمجھوتا نہیں کریں گے: علیمہ خان

 سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کے لیے ستائیس سال سے اس مشن پر ہیں .جیل ان کیلئےبے معنی چیز ہے ،اگر جیل میں رہنا پاکستان کے لیے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر علیمہ خانم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں ملک سے باہر چلے جائیں تو وہ اپنا گھر چھوڑ کر باہر نہیں جائیں گے .چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہےیہ سیاسی پارٹی ہے اورپاکستان میں وہ یہی تبدیلی لانا چاہ رہے تھے.ہم اس وقت سیاست کے لیے نہیں اپنے بھائی کے لیے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورٹ میں ریلیف کے لیے آئے ہیں کہ کم از کم جیل مینوئل کے مطابق جو اجازت ہے وہ تو دیں.یہاں پر دو سال کے بچے سے لے کر نوے سال کے بزرگ تک سبھی ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ایک ناجائز کیس میں فیصلہ دینے والا جج ہمایوں دلاور فیصلہ دے کر اگلا جہاز پکڑ کر بھاگ گیا،جج کیوں بھاگ گیا وہ واپس اور آکر بتائے کہ میں نے کیوں غلط فیصلہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن