لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹارنیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نےشرکت کی۔ یہ تقریب اس بات کو ظاہرکررہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
Pakistan's official Star Nation Jersey for ICC @cricketworldcup 2023 ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2023
Describe our kit with an emoji ????
Pre-order at https://t.co/TWU32Ta9wL#WearYourPassion pic.twitter.com/JZzrXXwabo
ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن جرسی درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروزاور ُپرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہرکرتی ہے۔ اس جرسی کا ہراسٹار کرکٹ کے میدان میں کارناموں ،چمک دمک اورکچھ کردکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی نمایاں ہے جوکرکٹ سے محبت کرنے والے ہرپاکستانی کے اندر گونجتا رہتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرزاورجوشیلے شائقین کے درمیان ہرمیچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندارروایات اور ورثے اورروشن مستقبل کی عکاس ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹارنیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اورکہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپورحوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروزکی روایات کو بیان کرتا ہے۔اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہرپاکستانی میں فخرکا احساس پیدا کرے گی۔