کمپنیوں نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا

انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں یہ اضافہ یکم ستمبر 2023ءسے لاگو ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے اس فیصلے سے پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں پریشان کروڑوں شہری متاثر ہوں گے۔ انٹرنیٹ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ کی قیمت میں یہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن