مسلم امہ کو مسئلہ فلیسطین پر خاموشی توڑنا ہوگی :سردار ریاض ڈوگر  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت تمام مغربی ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ برابر کے شریک ہیں خاموش اور درپردہ حمایت کر کے عالمی صیہونی دہشت گرد ریاست کو مزید توانا کیا جارہا ہے جس سے اسرائیلی جارحیت مزید بڑھ گئی ہے جس پر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے اور نام نہاد جمہوری ممالک کی خاموشی باعث تشویش ہے، مغربی دنیا یکجا ہوکر فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام امت مسلمہ متحد اور متفق ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو اور اسرائیلی بدترین ظلم و بربریت کا منہ توڑ جواب دے، اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لاکھوں بے گھر ہیں جنہیں پناہ گزین کیمپوں میں بھی اسرائیل نشانہ بنا رہا ہے ۔ مسلم امہ کو اس صورت حال پر خاموشی توڑنا ہوگی اور متحد ہو کر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن