شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت عوام کے حق حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انتخابی دھاندلی کے خلاف جاری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور موجودہ استحصال نظام کا خاتمہ کر کے پی ٹی آئی عوام دوست حکومت تشکیل دے گی جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی، حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں یہ قوم کو جھوٹے وعدوں اور بے بنیاد دعوؤں کے تحت مطمئن رکھنا چاہتے ہیں ۔
حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں :ڈاکٹر اسلم خان
Aug 28, 2024