بھکھی(نامہ نگار)تھانہ بھکھی کی حدود میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ سے مقامی آبادیوں کے رہائشی شدید خوف کا شکار ہیں جبکہ پولیس جرائم کی وارداتوں کو روکنے کی خاطر مربوط اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی طرف سے کرائم کنٹرول کیلئے تھانوں کی پولیس کو جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونے پر مقامی باسیوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے اہل علاقہ کے مطابق تھانہ بھکھی پولیس کو تمام و سائل فراہم کئے گئے ہیں جس کے باوجود پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنانے کو تیار نہیں اور درجنوں دیہات کے مکینوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔