شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے) پٹوار سرکل میں جاری کرپشن و رشوت ستانی کے باعث شہری خوار ہورہے ہیں اور پٹواریوں کے منشی فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کا مسلسل مالی استحصال کرنے میں مصروف ہیں جس پر متاثرہ شہریوں کا شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے شہری پٹواریوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں جس کی بنیادی وجہ ان پٹواریوں کی طرف سے اراضی ریکارڈ سنٹر کو اراضیوں کا ریکارڈ فراہم نہ کیا جانا ہے پٹواریوں نے منشیوں کے طور پر پرائیویٹ افراد کو اپنے پٹوار خانوں میں براجمان کر رکھا ہے جو انکے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں سے مختلف حربوں سے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں ان کی مٹھی گرم نہ کرنے والے سائلین کو پٹوار خانے کے چکر لگوا کر شدید خوار کیا جاتا ہے سب سے ابتر صورت حال سٹی پٹوار سرکلز کی ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، پٹوار سرکلز کے ذرائع نے پٹوار خانوں کے امور منشیوں کے سپرد کرنے اور رشوت ستانی کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
شیخوپورہ: پٹوار سرکل میں جاری کرپشن کے باعث شہری خوار
Aug 28, 2024