اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر معروف قانون دان چوہدری امجد گوپے راء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہوسکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے، طبقاتی تفریق ظلم و ناانصافی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی روش کا خاتمہ ممکن ہو اور جرم و سزا کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں، آئین کا احترام اور قانون کی پابندی ہر حال میں بنیادی ترجیح ہونی چاہئے، اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے دینی جماعتوں کا کردار کلیدی ہے۔
ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں: چوہدری امجد
Aug 28, 2024