شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)نظریہ پاکستان فورم اور پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام وارث شاہ آڈیٹوریم ہال میںدوسرے روز بھی قیام پاکستان کے ہیروز کی کوششوں اور کاوشوں کو اجاگرکرنے کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت پنجاب کونسل آف آرٹس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر افراز احمد اور ضلعی صدر نظریہ پاکستان فورم سر شہباز احمد خاں نے کی جبکہ مہمانان گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان تھے اس موقع پر فیاض مقصود، ایاز حسین کھیڑا و دیگر نے بھی شرکت کی تقریب سے قبل کالجز اور سکولوں کے طلباء وطالبات کو نمائش کیلئے لگائی تصویروں کی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاںنذیر احمد اور سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے کہاکہ آج کے ہونہاروں کو پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں سے متعلق بھی مکمل آگاہی بہت ضروری ہے۔ پاکستا ن لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی ریاست ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے ۔