گوجرانوالہ:ایک ارب کی 44کنال سرکاری اراضی واگزار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیرآباد کے علاقہ رسولنگر روڈ علی پور چٹھہ میں ناجائز قابضین سے 1ارب روپے مالیت کی 44کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی، قابضین کیخلاف دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیر آباد محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے وزیر آباد کے علاقہ رسولنگر روڈ علی پور چٹھہ میں سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے آپریشن کیا، اہم شاہراہ پر واقع 44کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی، ریونیو آفیسر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دونوں پراپرٹیز / اراضی کی مالیت تقریبا 1ارب روپے کے قریب ہے،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے اپنی نگرانی میں مذکورہ سرکاری اراضی قابضین سے ہل چلواکر واگزار کروائی، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے اس موقع پر کہا کہ کریک ڈائون وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن