گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا دیہی و شہری علاقوں میں صفائی پر توجہ دی جائے، کوڑا کرکٹ کے پرانے ڈھیروں کو صاف کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ روڈز کے ساتھ یا روڈز پر گندگی نہ پھیلے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچائے جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کوڑا پوائنٹس کلیئر کروائیں اور روڈز کی صفائی کو ہمہ وقت برقرار رکھیں۔