سانحہ بلوچستان پر دل رنجیدہ ہیں:رانا مدثر نذر خاں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں 38 افراد کی شہادت سے دل خون کے آنسو روتا ہے نفرت پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں اور حکومت کا ساتھ دیں واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن