گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک خالد جاوید اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق معیار تعلیم کی سر بلندی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ تعلیم کا فروغ اور کوالٹی آف ایجوکیشن اولین ترجیح ہے اساتذہ کو گزٹیڈ سکیل میں پروموشن دے کر نہایت خوشی ہورہی ہے ، سکول انفارمیشن سسٹم کھلتے ہی ان کا ڈیٹا بھی ٹیگ کر دیا جائے گا تاکہ پروموشن کے حامل اساتذہ نئی سکولوں میں تقرری کیلئے اپلائی کر سکیں فی میل اساتذہ کیلئے بھی ڈی پی سی کا انعقاد کر کے انکو بھی محکمانہ ترقی سے مستفید کریں گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری الطاف حسین شیخ کے ہمراہ ای ایس ٹی ٹو ایس ایس ٹی پروموشن کے 95سائنس اور 11آرٹس و ایم سی کیڈر آڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ضلعی صدر پی ٹی یو محمد شازب اعوان جنرل سیکرٹری ایس ای ایس حافظ اشفاق ، جنرل سیکرٹری ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن شہباز وڑائچ ،سینئر نائب صدر پی ٹی یو عمران لطیف ، تحصیل صدر و ز یر آ با د ایس ای ایس شہباز چیمہ ، نائب صدر پیکٹ ظہیر بابر و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
معیار تعلیم کیلئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں:ملک خالد جاوید
Aug 28, 2024