کامونکی: احاطہ عدالت میں  مدعی پارٹی کا 2 ملزموں پر تشدد

Aug 28, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی )تاریخ پیشی سے واپسی پر دوملزموں پر احاطہ عدالت میں مدعی پارٹی نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کنگرنوالی کے انور کے بیٹے رضوان کو ملزم شبیر ڈوگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا شبیر ڈوگر اور حفیظ ڈوگر دونوں بھائی ضمانت قبل ازگرفتاری کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود کی عدالت میں پیشی کے بعد باہر نکلے تو احاطہ عدالت میں ہی مدعی پارٹی کے افرادنے حملہ کردیا اور تشدد کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کوشدید زخمی کردیا،زخمی شبیر نے ملزمان صدیق،کامران،اور علاؤالدین ڈوگر وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر میں تحریری درخواست دائر کردی ۔

مزیدخبریں