حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران اتحاد نے بجلی کے بلوں اور دوکانوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جانے کیخلاف آج 28 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران اتحاد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ملک ہمایوں شہزاد پریس کلب میں ہوا۔ دیگر تاجران قائدین میں جنرل سیکرٹری ندیم طور، بانی انجمن تاجران سیٹھ ہمایوں احمد، سینئر نائب صدر ملک عابد، نائب صدور ملک سلطان،عبدالخالق کھوکھر، شیخ کاشف صوبہ سمیت تاجران کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر مرکزی انجمن تاجران اتحاد ملک ہمایوں شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے کہاکہ نان فائلرز اپنے بجلی کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ تاجر کسی صورت میں مزید ایڈوانس انکم ٹیکس جمع نہیں کرائیں گے۔انہوں نے تاجروں اور دوکانداروں پر زور دیا کہ وہ اس روز کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں اور اپنے حقوق کے لئے بھرپور آواز اُٹھائیں۔
حافظ آباد:ملک ہمایوں شہزادکی زیر صدارت مرکزی انجمن تاجران اتحاد کا اجلاس
Aug 28, 2024