گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈویژنل انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گوجرانوالہ ڈویژن میں 9تا 13ستمبر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 32 لاکھ 57ہزار 173بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے جامع پلان بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر معیز منصور،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ،تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ،متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرزشریک تھے ۔