حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آبادکے کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، جس کی قیادت پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے)گجرات ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر جواد آصف نے کی۔ احتجاج میں ضلعی صدر پی پی ایل اے پروفیسر عمران مصطفی، ضلعی وائس پریذیڈنٹ (وویمن) پروفیسر سمیرا بانو، صدر لوکل یونٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج حافظ آباد پروفیسر عاطف نواز بھٹی سمیت ضلع بھر کے پروفیسرز اور لیکچررز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تووہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔