گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ون یو نٹی گروپ دعوئو ں کے بجا ئے خد مت اور ترقی کی سیا ست پر یقین رکھتا ہے ،الیکشن میں ہما را مقابلہ جھو ٹ ،منا فقت اور حسد کی سیاست کرنیوالے لو گوں کے ساتھ ہے جن کا مقصد کا روباری برادری کی خد مت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول ہے ۔ان خیالات کا اظہار ون یونٹی گروپ کے قائدین اخلاق بٹ ،شیخ نسیم ،خواجہ ضرار کلیم ،ملک ظہیر الحق ،خواجہ خالد حسن ،رانا شہزاد حفیظ،محمد شعیب بٹ، ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب) ،صدیق بھٹی ،جمشید ایوب بٹ ، کا شف اے عزیز ،شیخ ندیم اکرام،عبدالستار چوہان ،عمر اشرف ،خرم مقبول و دیگر نے کا روباری برادری کے ساتھ ملا قاتوں کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹی گروپ کے پلیٹ فارم سے کا میاب ہونیوالے چیمبر آف کا مرس کے عہدیداروں نے دعوئوں کی بجا ئے عملی اقدامات کر تے ہو ئے کا روباری برادری کے معیار پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی ہے جسکی بدولت کا روباری برادری انتخا بی مہم کے دوران مخالفین کے ساتھ اعلان لا تعلقی کر تے ہو ئے ون یونٹی گروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ۔
ون یونٹی گروپ ترقی کی سیا ست پر یقین رکھتا ہے:اخلاق بٹ
Aug 28, 2024