لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پروفاقی محتسب ریجنل آفس لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ قیادت ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن اسلام آباد محمد اشفاق احمدنے کی۔آگاہی سیمینار میں ایسوسی ایٹ ائڈوائزر وفاقی محتسب لاہور طارق محمود ، صدرچیمبر آف کامرس کاشف انور ، تاجر برادری و دیگرافراد نے شرکت کی۔ڈی جی وفاقی محتسب نے شرکا کو ادارے کے مقصد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے وفاقی محتسب کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خواہش ظاہر کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی محتسب کا فرنٹ ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ تا جر برادری اس سے استفادہ حاصل کر سکے۔بعد ازاں ڈی جی وفاقی محتسب نے شرکا اور تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی محتسب کے دروازے تاجر برادری کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر وفاقی محتسب کی ٹیم اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس کے مابین شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔
ادارہ وفاقی محتسب کے زیراہتمام لاہورچیمبر میں آگاہی سیمینار
Aug 28, 2024