لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 350 اور106سے متعلق تاجروںںٹیکس بارز اور چیمبرز کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے پیشرفت خوش آئند ہے۔ اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر ٹیکس ایڈوائزرز چودھری امانت بشیر نے کہا کہ تاجروں کے خدشات اور تحفظات دور کرکے رجسٹریشن کے عمل کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ،جب تک تاجر دوست اسکیم پر اتفاق رائے نہیں ہوتا اسے موخر دیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت ایف بی آر کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اس لئے سب سے پہلے اعتماد کی فضاء پیدا کی جائے اور اس کے بعد پالیسیوں کا نفاذ کیا جائے۔
ایف بی آر کی تاجروں کے تحفظات دور کرنے کی پیشرفت خوش آئند :امانت بشیر
Aug 28, 2024