ٹریڈ آرگنائزیشنزنے صدرلاہور چیمبر کیخلاف بدنیتی کی دائر اپیل خارج کردی

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنزنے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کے خلاف بدنیتی کی بنا پر دائر کردہ اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر کی ممبرشپ کو درست اور قانونی   قرار دیا ہے جس پر تاجر برادری نے اسے قانون اور حق کی فتح قرار دیا ہے۔ تاجروں نے لاہور چیمبر اور اسکے صدر کی ساکھ کو متاثر کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اپیل کنندہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ اپیل کنندہ نے  درخواست  میں مؤقف اپنا کہ صدر لاہور چیمبرکاشف انور کا نام ووٹرز لسٹ سے خارج کیا جائے۔ ڈی جی ٹی او نے  دلائل سننے کے بعداپیل کنندہ کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ کاشف انور اپنی کمپنی میں قانونی پارٹنر اور لاہور چیمبر کے قانونی ووٹر ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق لاہور چیمبر کے صدر کی کمپنی ایک ایکٹو ٹیکس دہندہ فرم ہے اور اس کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن