پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار:چوہدری شافع 

Aug 28, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے 13ممالک کے اعزازی قونصل جنرلز نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے۔خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر10سال انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے۔ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 630ایکڑ رقبے گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے جہاںغیر ملکی سرمایہ کاروں کوبہترین سہولتیں دی جائیں گی۔ چین کی ایک بڑی سرمایہ کارکمپنی اسی سال پنجاب میں سولر انرجی کاپلانٹ لگائے گی۔ ملاقات کرنے والوں میں آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل سرمد آمین، نیدر لینڈ کی عاصمہ، اٹلی کے منیر اقبال، موریطانیہ کے شاہدستی، تاجکستان کے نزیر پراچہ، ناروے کے نوید فرید، کوسوو کے زاہد انجم، پولینڈ کے احمد حسین، بوسنیا کے زاہد اقبال، بیلجیئم کے مراد سہگل اور بنگلہ دیش کے اعزاز یہ قونصل جنرل قاضی ہمایوں شامل تھے۔

مزیدخبریں