لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹ کی قیادت میں تمام ساتھیوں نے پیاف(میاں انجم نثار) گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار، چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، سابق صدر لاہور چیمبر و پیاف محمد علی میاں، ایگزیکٹو ممبران پیاف نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (CAP)کا پیاف کے مرکزی آفس میں پرتپاک استقبال کیا۔کیپ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار نے کہا کہ پیاف پچھلے 30 سال سے بزنس کمیونٹی کی نمائیدگی کر رہا ہے اور ہر پلیٹ فورم پر تاجر و صنعتکار کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا چلا آیا ہے۔ چیئر مین پیاف فہیم الرحمان نے کہا کہ کیپ((CAP کو لاہور چیمبر کے الیکشن کے لئے پیاف کی حمائت کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس بات کاعزم کرتے ہیں کہ خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔