سیف سٹی میں قائم ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کا ایک ماہ مکمل  

لاہور (نامہ نگار)سیف سٹی میں قائم پاکستان کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کا ایک ماہ مکمل ہو گئے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر قائم کردہ چائلڈ سنٹر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر لاہور سمیت پنجاب بھر سے گمشدہ اور ملنے والے بچوں کے کیسز میں مددگار ثابت ہوا۔ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 1ماہ میں 4ہزار 322سے زائد شکایات موصول ہوئیں ، ایک ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کروا دیں۔ 3ہزار 175سے زائد کیسز کو حل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن