لاہور (نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا شہر کی مختلف شاہراہوں اور سیکٹرز کے وزٹس کیئے۔سی ٹی او لا ہو رعمارہ اطہر نے مال روڈ، کینال روڈ، مزنگ، صفانوالہ چوک، جین مندر کا وزٹ کیا۔سی ٹی او لاہور نے متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی اور بہائوکا جائزہ لیا۔سرکل آفیسر کینٹ نے مال روڈ اور اس سے ملحقہ روڈز پر سکول کالجز لوڈ، پیک آورز پر بریفنگ دی سرکل آفیسر ماڈل ٹائون نے سی ٹی او لاہور کو چوکنگ پوائنٹس بارے بریفنگ دی،۔سی ٹی او لاہور عما رہ اطہر نے ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک بارے استفسار کیا۔سرکل آفیسر نے ٹربل پوائنٹس،روڈ انفراسٹرکچر،غیر ضروری کٹس اور کنجشن بارے بریفنگ دی۔ مال روڈ ٹریفک والیم کے حوالے سب سے مصروف اور اہم سرکل ہے۔ لین لائن، سٹاپ لائن، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ سمیت تمام رولز کو یقینی بنایا جائے۔ مال روڈ منظم ٹریفک کے حوالے سے ماڈل روڈ ہے دیگر علاقوں سے آنے والے شہریوں کو مال روڈ سے مثبت میسج ملنا چاہیے۔
سی ٹی او لاہور کے شہر کی مختلف شاہراہوں‘سیکٹرز کے دورے
Aug 28, 2024