لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک آرائیاں پاکستان کے مرکزی دفتر میں مرکزی صدر ڈاکٹر فرخ نیاز کی زیرصدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی ارکان کی شرکت ۔لاہور ڈویژن کی بڑی نشستوں پر نامزدگی کی گئی اورنوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے۔ میاں رضا عطاء اللہ کو لاہور ڈویژن کا صدر جبکہ کرنل (ر) چودھری جلیل کو بطور جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ دونوں نو منتخب اراکین نے کور کمیٹی اور سنٹرل پریزیڈنٹ ڈاکٹر فرخ نیاز کو خراج تحسین پیش کیا اور آرائیں کمیونٹی کیلئے ہر مرحلے پر خدمات انجام دینے کا وعدہ کیا۔