لاہور (نامہ نگار)اڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا شہریوں کی کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔انہوں شہریوں کے مسائل سنے اور درخواست گزاروں کی پریشانیوں کے حل کیلئے احکامات جاری کیے اورکہا کہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کرنیوالے فورس کا حصہ نہیں رہیں گے۔انہوںنے چہلم حضرت امام حسینؓ اورعرس حضرت علی ہجویریؒکے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران و جوانوں نے ٹیم ورک کے ذریعے دونوں اہم ایونٹس کو پْرامن بنایا۔بارش وسخت حبس کی پرواہ کئے بغیر اہلکار اپنے فرائض منصبی پر ڈٹے رہے۔ تمام مسالک کے علماء کرام نے بھی دونوں پروگراموں کو پرامن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جھوٹے مقدمات درج کرنیوالے فورس کا حصہ نہیں رہیں گے : ڈی آئی جی آپریشنز
Aug 28, 2024