رواں برس بچوں کی ایجوکیشن پر 100 کروڑ  خرچ ہونگے :آئی جی پنجاب 

Aug 28, 2024

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور فیسوں کی ادائیگی کیلئے ریکارڈ وظائف جاری کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں، بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کیساتھ ایم او یوز سائن کئے، شاندار تعلیمی ریکارڈ کے حامل بچوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے، وسائل اور راہنمائی کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا و طالبات کو 9 کروڑ روپے سے زائد رقم کے تعلیمی سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں۔بی ایس آنرز میں زیر تعلیم 1143 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 6 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں