لاہور ( خصوصی نامہ نگار) اسلام اور پاکستان کے دشمن فرقہ واریت اور بے گناہوں کے قتل کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر شیعہ اور سنی مل کر خوارج کی یہ سازش ناکام بنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار حیدر ہائوس اسلام پورہ میں سالانہ مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عاقل رضا زیدی نے کیا۔ مجلس سے ذاکر ناصر مانگٹ نوازش بختیاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔علامہ عاقل رضا زیدی نے کہا دنیا سے ظلم مٹانا ہے تو امام حسین علیہ السلام کا دامن پکڑیں۔کربلا سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے علی حیدر شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان میں عراقی سفیر نے ویزا آسان بنا کر زائرین کے دل جیت لئے ۔ آخر میں شبیہ علم برآمد ہوئی اور تنظیم سفیر ال محمد نے ماتم داری کی۔
شیعہ اور سنی مل کر ملک دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے:علامہ عاقل رضا زیدی
Aug 28, 2024