لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، صدر وسطی پنجاب اور صدر لاہور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حکومتی معاہدہ کا مکمل فالو اپ جاری رکھے ہوئے ہے، آج 28 اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا ؒ تاجروں کی ہڑتال کی کال بھی احسن قدم ہے۔ حقوق کے لیے پوری قوم کو یکجان ہونا پڑے گا۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین ہڑتال کو کامیاب بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں۔