لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈینگی َسرگرمیاں جاری، 09 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ رواں سال اب تک 75990 نوٹسز جاری، 3619 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی یوسی 148 میں ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ کی۔ 1گھر سے ڈینگی لاروا برآمد، موقع پر تلف، ڈینگی سپرے کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈینگی ٹیموں کو مائیکرو پلان کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈینگی مکینوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ انتظامی افسران ڈینگی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔