آئی ایم ایف پر انحصار کے بجائے پاکستان غیرقانونی تجارتی نقصانات کم کرے:ماہرین 

لاہور(کامرس رپورٹر)ماہرین نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں پر انحصار کے بجائے غیرقانونی تجارت کے نقصانات کو کم کرے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے 37ماہ کے پروگرام کے تحت 7ارب ڈالرکے قرضوں کیلئے سٹاف لیول معاہدے کا منتظر ہے جس کیلئے پاکستان کو ٹیکسوں میں اضافہ سمیت سخت معاشی فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ ماہرین نے حکومت پر زور دیا  کہ  سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔  حالیہ جائزے کے مطابق غیرقانونی تجارت اور سمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ 2ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے جو 7ارب ڈالر کے برابر ہے۔ یہ بھاری نقصان پانچ بڑے شعبوں رئیل سٹیٹ، فارما سیوٹیکلز، ٹوبیکو، ٹائرز، لبریکنٹس اور چائے کی سمگلنگ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ہورہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن