لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی قومی اْمور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں تاجر رہنماؤں اور شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے ٹاسک فورس کے قائدین سے خطاب، ملاقات میں کہا کہآج کی ملک گیر ہڑتال غریب عوام، دکانداروں، تاجروں، صنعت کاروں اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے پر حکمرانوں کو مجبور کردے گی۔ ریاستی طاقت سے شٹرڈاؤن ہڑتال کو روکنے کا اقدام حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ حکومت شٹرڈاؤن ہڑتال کا پیغام سْنے، ملک کو فساد اور انارکی کی طرف نہ دھکیلے۔ عوام پْرامن احتجاج کریں گے، تاجر برادری شٹرپاور سے حکومت کے مزاج درست کردے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پوری قوم کے لیے صدمہ بھی ہے ۔ فوج، سکیورٹی فورسز اور خفیہ حساس ادارے 'آخری دہشت گرد کے خاتمہ میں کیوں ناکام ہیں؟
حکومت ملک فساد کی طرف نہ دھکیلے‘ شٹرڈاؤن ہڑتال کا پیغام سنے:لیاقت بلوچ
Aug 28, 2024