لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی حق نواز روڈ اور مین جی ٹی روڈ شالیمار زون میں زونل آفیسر پارس زبیر کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 6سے زائدٹرکوں میں عارضی تجاوزات کا سامان ضبط ، متعدد دکانیں سیل کرکے چالان جاری کیے گئے اور 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ شالیمار زون، واہگہ زون، اور عزیز بھٹی زون کے عملے نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا عارضی تجاوزات روڈ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہی تھیں۔ایڈمنسٹریٹر لاہور نے کہاشہر بھر میںتجاوزات کیخلاف آپریشنز جاری رہیں گے، تاجروں سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔
انسدادتجاوزات آپریشن ‘ متعدد دکانیں سیل ‘چالان جاری ‘50 ہزارکے جرمانے
Aug 28, 2024