لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے اساتذہ نے پرنسپل ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر ، وائس پرنسپل ڈاکٹر شگفتہ گلریز اور صدر شعبہ ڈاکٹر عاطفہ عثمانی کی زیر سرپرستی فنون لطیفہ کی نمائش کا اہتمام کیاگیاجس میں صدرِ شعبہ ڈاکٹر عاطفہ عثمانی،ایسوسی ایٹ پروفیسر مس بشریٰ نوشین اور اسسٹنٹ پروفیسر مس مومنہ ارشد کے فن پارے رکھے گئے جس میں پینٹنگ، خطاطی، سرامک آرٹ، میورل اور ٹیکسٹائل آرٹ شامل ہیں۔نمائش کا افتتاح معروف سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پروفیشنلز ‘سوساسٹی اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔