تعلیمی ریفارمز لا رہے‘ 2030 ء تک ڈیجیٹل لٹریسی پر منتقل ہو جائیں گے:سکندرحیات

 لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ  2030 ء تک ڈیجیٹل لٹریسی پر منتقل ہو جائیں گے۔ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو 21 ویں صدی کی سکلز سے عہدہ برآ کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں اہم تعلیمی ریفارمز لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 6 ہزار سے زائد بچوں کو گوگل کورسز کروا چکے ہیں‘ تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا  عمومی تعلیم میں ٹیکنیکل کورسز کو شامل کیا جا رہا ہے‘ جلد میٹرک ٹیک اور انٹر ٹیک کا بھی آغاز ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ 2025 تک سرکاری سکول معیاری سکول بن چکے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو اس حد تک موثر بنائیں گے کہ سیاستدانوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھنے کو ترجیح دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن