لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ اورسیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے ہمراہ صوبائی دفتر منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں ایک ہی دن میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔یہ واقعات وفاقی و بلوچستان کی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔قوم دن دہاڑے قتل عام پرپوچھتی ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ سے ملک کے اندر نفررتیں بڑھیں گئیں۔ محمد جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ معاشی دہشت گردی کے خلاف جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔جماع اسلامی عوام کو ریلیف دلانے کیلئے آج ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی جس کو ملک کی تمام چھوتی بڑی تاجر تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
بلوچستان دہشتگردی واقعہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے:جاوید قصوری
Aug 28, 2024