راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وکلاء اور علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ وکلاء اور علیمہ خان اڈیالہ جیل سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں زیرسماعت ریفرنس اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔