کرپشن کیس: خاور مانیکا کا فوری فیصلے پر زور‘ تلخی‘ رویئے پر جج برہم

Aug 28, 2024

چیچہ وطنی (نامہ نگار) سابق خاتون اول کے سابق خاوند خاور مانیکا کی اینٹی کرپشن عدالت ساہیوال میں پیشی، دوران سماعت خاور مانیکا نے جج پر کیس کو وائنڈ آپ کرکے آج ہی فیصلہ کرنے پر زور دیا جس پر سپیشل جج انٹی کرپشن آصف بشیر اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جج آصف بشیر نے خاور مانیکا کے کنڈکٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔  جج نے سابق خاتون اول کے بیٹے موسی مانیکا کی عدم حاضری پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ خاور مانیکا اور موسی مانیکا کو 10ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں