گیس پائپ لائن منصوبہ‘ حکومت ایرانی قیادت کے تحفظات دور کرے:راجہ پرویز اشرف

 لاہور(نوائے وقت رپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے گیس پائپ لائن پر ایران کے عالمی ثالثی عدالت میں جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایرانی قیادت کے تحفظات دور کرے اوروزارت خارجہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے امریکی حکام سے بات کرے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان انرجی بحران سے نکل سکتا ہے‘ ایران سے بات چیت کر کے حکومت اس اہم پراجیکٹ کیلئے مزید وقت لے سکتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابق دور میں اس اہم پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی‘صدر مملکت وزارت خارجہ اور توانائی کے حکام سے رپورٹ طلب کریں۔

ای پیپر دی نیشن