اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ایف بی آر ان افواہوں کی تردید کرتا ہے اور یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی سکیم وفاقی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔