کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی بنا پر ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوئے بغیر ملتوی ہو گیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو پوائنٹ آف آرڈر پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ اجلاس کا ٹائم ساڑھے گیارہ بجے ہے اور ممبران اسمبلی بروقت پہنچ جاتے ہیں لیکن ان کے سوالات کے جواب دینے کے لئے وزیر موجود نہیں ہوتے۔ اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میں رکن اسمبلی سید نوید قمر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں،  وزراء کو یہاں ہونا چاہیے۔ اسی دوران رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس کے بعد ارکان کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا تو کورم نامکمل نکلا جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن