اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایشیا پیسفک ایڈوانسڈ نیٹ ورک کی 58 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس معزز اسمبلی سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ ڈیجیٹل انقلاب میں پاکستان کا بڑھتا ہوا رجحان قابل تعریف ہے اور چیلینجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔