ماسکو(این این آئی)روس کے یوکرائن کے انرجی انفراسٹرکچر پر بڑا ڈرون حملے میں7شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق روسی ڈرون حملے سے انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا جس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آئوٹ ہوگیا او ملک بھر سے بجلی غائب ہوگئی، روس کی جانب سے 127میزائل109ڈرنز داغے گئے ۔یہ روس کا یوکرائن کے خلاف حالیہ ہفتوں میں سب سے بڑا حملہ تھا۔یوکرائن کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرائن کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا، یوکرائنی دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔حملے سے ٹرینوں کے نظام خلل پیدا ہوگیااور ملک میں ہنگامی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ، حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور کیف کی طرف سے روس کے کرسک علاقے میں اپنی کارروائی میں نئی پیش رفت کا دعویٰ کرنے کے بعد آیا ہے۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ ماسکو نے سب سے بڑے روسی حملوں میں سے ایک میں کم از کم127میزائل اور109ڈرون داغے ہیں۔یوکرائنی صدر نے روس سے حملوں کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے اورکہاکہ مغربی ممالک روس کے اندر ہتھیاروں کے استعمال اور حملوں کی اجازت دیں۔
روس کا یوکرائن کے انرجی انفراسٹرکچر پر ڈرون حملہ، 7 شہری ہلاک
Aug 28, 2024